آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

512

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع کی ملاقات میں دفاعی امور اورسیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔