میڈیا اور مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں ہیں، روسی صدر

633

ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں روسی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہواہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی میڈیا اور مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں ہیں، ان حملوں کے لیے پیچیدہ سافٹ ویئر فعال کیا گیا ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف سائبر جارحیت ناکام ہوگئی ہے۔