پیپلزپارٹی کا ملک کی تمام خواتین کو تحریک انصاف کے جلسوں کے بائیکاٹ کا مشورہ

251

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے ملک کی تمام خواتین کو تحریک انصاف کے جلسوں کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا، رہنما پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق الفاظ خواتین کی تذلیل کے مترادف ہیں، عمران خان مریم نواز سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ پر خواتین سے معافی مانگیں،

تحریک انصاف نے سیاست میں گالم گلوچ برگیڈ کو تیار کرکے ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو شاباش دی ،یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما بھی ہر جلسے اور چوک پر ذاتیات پر اتر کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں،

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو سیاست میں ذاتیات اور گالم گلوچ سے گریز کرنا چاہئے، تحریک انصاف میں شامل خواتین کو اپنی قیادت کے سامنے ان الفاظ پر احتجاج کرنا چاہئے، انہوں نے کا کہ عمران خان جب تک معافی نہ مانگیں، خواتین انکے جلسوں میں شرکت نہ کریں۔