انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

212

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب 55.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاوسز کی منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 43000اور43100پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 117.26پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42983.45پوائنٹس سے بڑھ کر43100.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 17.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16350.07پوائنٹس سے بڑھ کر16367.11پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29249.86پوائنٹس سے بڑھ کر 29347.70پوائنٹس پر جا پہنچا ۔