فی تولہ سونا:350روپے کا اضافہ ہوگیا

220

کراچی (کامرس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام بڑھ گئے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں13 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1843 ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں350روپے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ38ہزار 700روپے اور دس گرام سونا 300روپے بڑھ کر 1لاکھ18ہزار913روپے ہو گیا ۔