خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

331

کولمبو: سری لنکن وزیراعظم  رانیل وکرماسنگھے  نے کہا ہے کہ شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

جس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔