پانی کا بحران مزید سنگین ، تربیلا ڈیم کے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کا امکان

556

اسلام آباد: پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی   آگئی ، تربیلا ڈیم دوبارہ ڈیڈ لیول پر جانے کا امکان ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹے میں تربیلا ڈیم کے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کا امکان ہے ۔

ارسا نے صوبوں کے پا نی  کے حصے میں 25 فیصد کٹوتی کردی۔ چشمہ جہلم لنک کنال بند،ٹی پی لنک کنال میں  پچاس فیصد   کمی  آ گئی ہے ۔ مظفر گڑھ اور ڈی آئی خان کی نہروں میں بھی پانی کی فراہمی 2 ہزار کیوسک کم کردی گئی ہے ۔ پانی کی کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہو گئی ہے ۔پن بجلی زرائع سے 4ہزار میگا واٹ بجلی پیداہورہی ہے ۔