پانی کا بحران مزید سنگین، تربیلا ڈیم میں ذخیرہ ختم ہونے کا امکان

344
Water crisis

اسلام آباد: پانی کا بحران مزید سنگین ہوگیا۔دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں کمی  آگئی ہے ، تربیلا ڈیم دوبارہ ڈیڈ لیول پر جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے  مطابق آئندہ 48 گھنٹے میں تربیلا ڈیم کے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ارسا نے صوبوں کے پا نی  کے حصے میں 25 فیصد کٹوتی کردی۔

چشمہ جہلم لنک کنال بند،ٹی پی لنک کنال میں  پچاس فیصد   کمی  آ گئی ہے ۔ مظفر گڑھ اور ڈی آئی خان کی نہروں میں بھی پانی کی فراہمی 2 ہزار کیوسک کم کردی گئی ہے ۔ پانی کی کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہو گئی ہے ۔پن بجلی زرائع سے 4ہزار میگا واٹ بجلی پیداہورہی ہے ۔