دہشت گردی کے خطرات : فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کی سیکورٹی مزید سخت 

255
Terrorist threats

پشاور: دہشت گردی کے خطرات کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت صوبے بھر میں جمعہ کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری طرف ایف سی ہیڈکوارٹرکے باہر بکتر بند گاڑی بھی کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے فرنٹیئر کور کی طرح موٹر سائیکل اسکواڈز تیار کر لیا ہے موٹر سائیکل اسکواڈز کمانڈنٹ ایف سی، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی کے آمد و رفت سے قبل مختلف روٹس کو کلیئر کریں گے۔

 کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے بعد پشاور میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے دہشت گردی کے خطرات کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کی گئی ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی شہادت کے واقعات میں اضافہ کے بعد تمام اداروں کے اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی اور ڈیوٹی کے بعد گھروں سے واپسی کے دوران حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔