اسکولوں میں لوڈشیڈنگ سے طلبا نڈھال، بچوں کا جلد چھٹیوں کا مطالبہ 

251

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں لوڈشیڈنگ سے طلبا نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلبا کو بھی اسکول آنے جانے میں مشکلات بڑھنے لگیں۔ گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلبا نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث اسکول آنا جانا مشکل ہے، جلد چھٹیاں دی جائیں۔درجہ حرارت بڑھنے سے طلبا کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ آخری روز ناظرہ قرآن کا پیپر لیا گیا۔ بچے صرف نتائج سننے کیلئے سکول آئیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔اساتذہ 31 مئی تک ریگولر ڈیوٹی دیں گے ۔