وزیراعظم کا بلوچستان میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس

240

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس، تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار وزیراعظم کا ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے ، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا بھی حکم  دیتے ہوئے فوری ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی دی  وزیراعظم نے کہا کہ  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے ، بڑے برن سینٹرز میں منتقل کیاجائے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔