تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے، مولانا عزیز الرحمن ثانی

264

لاہور: تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت پر ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہیقانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں ملکی آئین کی پاسداری نہ کرنا غداری کے ضمن میں آتا ہے اور قادیانی یہ غداری تقریباً نصف صدی سے کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدسمیع اللہ ،مولانامحمدارشاد فاروقی، مولانا عبدالعزیز،قاری محمداقبال ،مولانا مسعود احمد نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علماء اس بات تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام کو سپورٹ کرنے والے ہر بینک کا بائیکاٹ کرناایمانی فریضہ ہے ایک بینک کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خلاف دیے گئے فیصلے کیخلاف اپیل میں جانے پر شدید مذمت کی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سودی نظام چلانے والوں کیخلاف اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اعلان جنگ کیاہے، دنیاکی ہرطاقت کے ساتھ جنگ جیتی جاسکتی ہے لیکن جس کے ساتھ اللہ پاک اعلان جنگ کرلیں

وہ کبھی نہیں جیت سکتا۔ علماء نے کہاکہ سود کا ادنی درجہ ماں سے زناکرنے سے بدتر گناہے ہمارے ملک کی معیشت کی بربادی کی بنیادی وجہ ہی سودکا نظام ہے ہمیں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر سود سے نفرت کا اظہار کرناہوگا اور بائیکاٹ کرناہوگا پھر ہی ہمارے ملک کی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے۔