لاہور، اساتذہ نے یومیہ اجرت کم ہونیکی بنا پر امتحانی ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا 

827

لاہور: امتحانی ڈیوٹی ادا کرنے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے یومیہ اجرت کم ہونے کی بنا پر امتحانی ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے نگران عملے کا کہنا ہے کہ یومیہ معاوضہ پہلے ہی کم ہے اور اوپر سے ٹیکس کی کٹوتی کے بعد معاوضہ مزید کم ہو جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی ڈیوتی دینے والے اساتذہ کا ایک ہزار یومیہ معاوضہ مقرر کیا جائے۔