کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات ، آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد  

255

اسلام آباد: جولائی 2019 سے جون  2021  کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کا معاملہ پر  نیپرا نے آئیسکوپر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران بجلی سے 39 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی۔

 اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2  ممبران پر مشتمل کمیٹی  تشکیل دی تھی۔  نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں  39میں سے 25 اموات میں آئیسکو قصوروارقرار پایا۔ 25 اموات میں 10 آئیسکو  کے ملازمین  جبکہ 15 عام شہری  تھے۔ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔

آئیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔ اتھارٹی  نے  آئیسکوکوسوگوارخاندانوں کوآئیسکوملازمین  کے برابر 35  لاکھ روپے  فی کس معاوضہ ادا کرنے  کی  ہدایت کی ہے۔

معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ اتھارٹی  نے  آئیسکوکو سوگوار  خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی ہے۔