ہم پر غداری کا الزام لگانا پست ذہنیت کا ثبوت ہے ، نثار کھوڑو

348

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حق میں نہیں ہیں موسم کیسا بھی ہو پہلے بھی تو انتخابات ہوتے رہے ہیں۔ سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی جماعت یا امیدوار کو بلدیاتی انتخابات لڑنے سے یا کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہم پر غداری کا الزام لگانا پست ذہنیت کا ثبوت ہے اس نے اپنے دور حکومت میں ایسا کوئی کارنامہ انجام ہی نہیں دیا کہ اس کے خلاف بین الاقوامی سازش کرے وہ اپنی حکومت جانے پر پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی باتیں کررہا ہے اس کو اس پر شرم آنی چاہیے وہ لوگوں کو اکسا رہے ہیں ہم سے تو ہماری لیڈر بینظیر بھٹو چھینی گئی تھی ان کو مارا گیا تھا جس پر سندھ جل اٹھا تھا لیکن ہم نے پھر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ہم نے سمجھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے حکومت یا اقتدار عمران خان کی موروثی ملکیت نہیں تھی ان کی حکومت کو جمہوری طریقے سے ختم کیا گیا تھا جو جمہوریت کی فتح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پانی کا بحران جون تک حل ہوجائے گا اس وقت دریائے سندھ کے لیفٹ بنک پر تو پانی کچھ نہ کچھ مل رہا ہے لیکن رائیٹ بنک پر تو پانی میسر ہی نہیں ہے واٹر کمیٹی نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تونسہ اور گڈو کے درمیان پانی چوری ہورہاہے۔