میر پور خاص ، بارشوں کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کیلیے پیشگی انتظامات

348

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انتظامات شروع کر دیے، شہر بھر میں نکاسی آب کے نالے اور نالیوں کی صفائی ستھرائی کی ہدایت ، نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کے تیار حالت میں رکھاجائے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ امکانی بارشوں کے دوران شہروں اور دیہاتوں کو ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لیئے گزشتہ بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی خامیوں کو نہیں دہرایا جائے بارشوں سے قبل انتظامات مکمل کیے جائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں متعلقہ افسران سے امکانی بارشوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جب کے اسسٹنٹ کمشنران اپنے اپنے تعلقوں میں کنٹرول روم قائم کریں سی ایم او کو ہدایت کی کے نالوں کے اور پبلک ہیلتھ محکمہ کو ہدایت کی کہ ڈرینیج ڈسپوزل کی صفائی کرائی جائے تاکہ پانی کے بہائو میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے ڈی واٹئنگ پمپ اور پمپنگ اسٹیشن کی مشینری کو تیار حالت میں رکھا جائے انہوں نے بتایا کے ڈپٹی کمشنر آفیس کی جانب سے مون سون کا کانٹیجنسی پلان تیار کیا جا چکاہے۔ اس موقع پر انہوں نے این جی اوز کے ذمے داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے وہ امکانی بارشوں کے دوران جو بھی ذمے داری اُٹھاسکتے ہیں اس سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے حیسکو کے ایکسین کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع نہ کی جائے اسٹیشنز کو جنریٹر مہیا کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ ادادوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی صورت میں دیگر اضلاع سے آنے والے بارشوں کے پانی سے قبل انتظامات مکمل کیے جائیں اور ہائی رسک ایریاز کی نشاندہی کی جائے۔ریلیف کمیٹیاں ضلعی سطح پر ڈی سی اور تعلقہ لیول پر ای سی صاحبان بنائیں گے لائیو اسٹاک محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں جانوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیئے لاجسٹک سپورٹ کے لیئے ای سیز سے رابطہ کیا جائے،ریلیف کیمپ کے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔