ٹنڈو الہیار ، شاہراہوں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ، نکاسی آب کا نظام مفلوج

112

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سندھ کا تاریخی شہر ٹنڈوالہیار کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہا ہے شہر کی گلیوں ، محلوں اور شاہراہوں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر قائم ہیں جبکہ نالے اور نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے شہر کے علاقے منصور کالونی کشمیری کالونی طالب المولیٰ کالونی ابراہیم کالونی بھیل کالونی اکرم کالونی ناگوری پلاٹ عباس بھائی ٹاؤن بکیرا روڈ چمبڑ روڈ میرواہ روڈ نصرپور روڈ ٹنڈوسومرو روڈ پریم نگر شیدی پاڑہ انڑپاڑہ ریشم گلی بند بازار اور دیگر علاقوں کی گلی اور محلے گندے پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں گندا پانی مساجد کے سامنے جمع ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو نماز کے لیے مسجد آنے اور جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، گلیوں اور محلوں میں گندا پانی جمع ہونے کے باعث یہ گندا پانی واٹر سپلائی کے پانی میں شامل ہو کر گھروں میں آرہا ہے اور لوگ یہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور جلد کے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے صفائی پر معمور عملہ کی عدم توجہ اور کام چوری کی وجہ سے شہر کی گلیوں محلوں اور شاہراہوں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر قائم ہیں اور ان سے اٹھنے والے تعفن سے شہری اذیت میں مبتلاء ہیں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے صفائی کے عملے کی من مانیاں عروج پر ہیں خاکروبوں کی ایک بڑی تعداد ویزوں پر ہے ، بس ٹرمینل ، مال پیڑی اور دیگر سے ٹیکسز کی وصولی میں کرپشن کی شکایات عام ہیں۔