امریکی حکومت گن کنٹرول میں ناکام ، فلاڈیلفیا میں 5زخمی

318
واشنگٹن: امریکا کے شہر فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق زخمیوں میں 2مرد اور 3خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ شخص کو 14 گولیاں ماری گئیںاور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اس کے علاوہ 20 سالہ خاتون کو بھی 7لگیں،جسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر 2متاثرین میں 21 سالہ خاتون اور ایک 19 سالہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ انہیں جائے وقوع سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیاتھا اور ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا۔ ادھر ٹیمپل یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرین میں کوئی طالب علم شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ گن کنٹرل میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک اور کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے اندھادھند فائرنگ کرکے 10سیاہ فام افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔ صد ربائیڈن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفید فام بالادستی کے نظریے کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے بعد کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں بندوق بردار شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور کوئی زخمی ہوگئے تھے۔