دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز دبئی ائرپورٹ کے نام

222

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی ائرپورٹ نے دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دبئی ائر نیوی گیشن سروسز کے ڈپٹی سی ای او ابراہیم نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال اور اصلاحات کے باعث دبئی تیزی سے دنیا کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ وہاں ہوائی ٹریفک میں اضافہ ہورہا ہے ،جو دبئی کی فضائی حدود کی حفاظت، صلاحیت اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت بڑھا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباسے پہلے دبئی کے ہوائی اڈوں نے روزانہ ایک ہزار 338 سے زیادہ طیاروں کی نقل و حرکت کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا۔