میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے علاقے جلیسکومیں ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بس میکسیکو شہر کے جوکوٹیپیک جا رہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔