ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کی کمی

333

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا ہو گیا جبکہ مکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1830ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کی کمی سے فی اونس سونا1لاکھ38ہزار350روپے اور دس گرام سونا43روپے کی کمی سے 1لاکھ18ہزار613روپے ہو گئی ۔