پاک قطر تکافل گروپ نے 271ملین روپے بعدازٹیکس منافع کا اعلان کردیا

309

کراچی (بزنس رپورٹر ) پاک قطرفیملی تکافل لمیٹیڈ اور پاک قطر جنرل تکافل لمیٹید پر مشتل کمپنی پاک قطرتکافل گروپ نے اپنی حالیہ بورڈ میٹنگ میں 31دسمبر2021کوختم ہونے والے مالی سال کیلئے دونوں کمپنیوں کے مالیاتی گوشواروں کا جائزہ لیا اوران کی منظوری دی۔ مالی سال کے دوران گروپ نے 11ارب روپے کا مجموعی ٹرن اوور حاصل کیا ۔گروپ کے شیئر ہولڈر فنڈنے 207.6ملین روپے بعد از ٹیکس خالص منافع حاصل کیاجبکہ شراکت دار تکافل فنڈ نے سال 2021کے دوران 54.8ملین روپے کا خالص مجموعی سرپلس حاصل کیا۔ مالی سال کے دوران پاک قطر فیملی تکافل کا منافع قبل از ٹیکس پچھلے سال کی اسی مدت کے 208ملین روپے کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ 225ملین روپے رہا۔