انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے تحت CFO کانفرنس

206

کراچی(اسٹاف ر پورٹر )انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کی پروفیشنل اکاؤ نٹنٹس ان بزنس (PAIB) کمیٹی نے منگل کو مقامی ہوٹل میں سی ایف او کانفرنس 2022 ء کا انعقاد کیا ۔ICAP کے صدر اشفاق یوسف تولہ نے خطاب میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور آرگنائزنگ کمیٹی، کونسل ممبران، سپانسرز اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل قدر تقریب ہے کیونکہ اس سے ایک ہی دن میں 500 سال کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ19 کی وبا میں پوری دنیا نے ٹیکنالوجی میں ترقی کی ہے اور اسی وجہ سے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ معیشت پائیداری کا کلیدی ستون ہے اور اس کی پائیداری کے لیے مناسب فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے خطاب کرتے ہوئے سی ایف او کانفرنس کی زبردست کامیابی کو سراہا ۔