ہو اوے کے زیر اہتمام آئی پی سمٹ 2022کا انعقاد

232
ہو اوے کے زیر اہتمام آئی پی سمٹ 2022کے انعقاد کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) کاروبار کو بااختیار بنانے کیلئے ہو اوے کے زیر اہتمام آئی پی سمٹ 2022کا انعقاد ، سمٹ میں’پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں آئی پی کے کردار’ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سمٹ میں ڈیمو دیے ،اے ون دور میں خود مختار ڈرائیونگ نیٹ ورکس،آئی پی نیٹ ورکنگ میں مستقبل کے رجحانات،کلاڈ نیٹ ورک ایکسپریس انسپائرنگ B2B نیو گروتھ جیسے موضوعات پر سیشنز کا بھی انعقاد کیاگیا۔سمٹ سے خطاب کرتے ہو ئے لیوشن وی پی ہو اوے مڈل ایسٹ ریجن لیو گوئی نے کہا کہ صارفین ، شراکت داروں کی کے اعتماد کیساتھ ہواوے نے 2022 میں عالمی سطح پر 1100 سے ز ائد صارفین بنائے۔ پاکستان میں صارفین ، حکومت، وزارت خزانہ اور تعلیم نے ہو اوے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے۔سی ای او ہواوے کلاڈ شہزاد رشید نے اپنے میں خطاب میں این او بننے کیلئے ہو اوے کے تعاون ، جد وجہد پر قابو پانے کے بارے میں بات کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان میںنمبر ون آئی پی کمپنی بننے کیلئے سب کچھ مو جو د ہے۔یہ آئی پی سمٹ ایک وینڈر نیوٹرل ایونٹ ہو گا جہاں ہم مسائل، چیلنجز، حل اور مسائل پر بات کریں گے۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹر ایف آئی اے غیاث انورنے کہا کہ ایف آئی اے کو اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت تھی۔ ہو اوے کی سرشار ٹیم نے درحقیقت ہمارے خدشات کو سنا اور ہمارے نیٹ ورک کے نقائص دور کیا۔ایف آئی اے نے ہو اوے کی ٹیم کو صرف ایک سازوسامان فروخت کرنے والی کمپنی کے بجائے ایک حقیقی تکنیکی مشیر کے طور پر پایا ہے۔