فائرنگ و دیگر پر تشدد واقعات میں 2خواتین سمیت 8جاں بحق

405

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات وپر تشدد واقعات کے دوران2 خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود المنصور مارکیٹ بلاک Gنارتھ ناظم آباد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،جا کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں مقتول کی شناخت 35سالہ برہان الدین ولد حکیم الدین کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے، میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ بھگانی چوک ڈملوٹی روڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،اسپتال میں مقتول کی شناخت 49سالہ راشدولد علی محمد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواہ کیا اور تشدد کے بعد قتل کر دیا اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے ،نارتھ ناظم آباد تھانے کی حددد نارتھ ناظم آباد بلاک بی گھر میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے،جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 26سالہ یاسمین زوجہ شوکت کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفیہ کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے متوفیہ کا گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبراداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ شاہ لطیف ٹاؤن مریم ٹاؤن ندی کے قریب ایک دن پرانی ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمدہو ئی مقتول کی شناخت 45سالہ شاہدولد واحدبخش کے نام سے ہوئی۔بفرزون سیکٹر 115سپریم ایونیوفلیٹ سے کئی روزپرانی 60سالہ خاتون کی لاش ملی ۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نور خان گوٹھ خیز راہ مسجد کے قریب 50سالہ علی اکبر ولد شاہ محمد کوقتل کر دیا گیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیوکراچی تھانے کی حدود سپریم ایونیو فرسٹ فلور فلیٹ نمبر اے 10سے دو روز پرانی 75سالہ فاطمہ خاتون دختر معین کی لاش ملی ، متوفیہ کی لا ش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع مکان سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان کا دروازہ توڑا تو مکان سے ایک ہفتے پرانی 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔