پانی چور مافیا نے حب کینال کو واٹر ہائیڈرنٹ میں تبدیل کر دیا

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں کہاں کہاں پانی چوری ہورہا ہے؟ پانی چور مافیا نے حب کینال کو واٹر ہائیڈرنٹ میں تبدیل کر دیا، پانی چور مافیا کی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پانی چور مافیا نے حب کینال کو واٹر ہائیڈرنٹ میں تبدیل کردیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ کامران گجر، خالد، شاہ زیب، گل قلندرانی ، جاوید گجر نے حب کینال پر قبضہ جما لیا جبکہ احمد نانو نے نیا ناظم آباد کے قریب سرکاری لائن پر غیرقانونی نل قائم کردیا ہے،کلیم خان نے منگھوپیر روڈ اور نورانی ہوٹل کٹ پرغیر قانونی نل قائم کیا ہوا ہے،منگھوپیر میں کئی مقامات پر یومیہ لاکھوں گیلن پانی کی چوری کیا جا رہا ہے،پولیس فی ٹینکر 300 روپے وصول کررہی ہے، یومیہ سیکڑوں ٹینکر پانی کی سپلائی میں مصروف ہیں، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن اور ملک چانڈیو گوٹھ کے تالاب سے بھی مضر صحت پانی بھی شہر بھر میں بیچا جارہا ہے،محکمہ واٹر بورڈ اور اینٹی تھیفٹ سیل نے بھی پانی چور مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،پولیس اور واٹر بورڈ کا پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں سے گریز، پانی چور افراد پر ماضی میں متعد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔