زرداری کو بکاؤ ایم کیو ایم کی عادت پڑی ہے‘مصطفی کمال

251

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ آصف علی زرداری کو بکاؤ ایم کیو ایم کی عادت پڑی ہوئی ہے، آصف زرداری پی ایس پی کو ایم کیو ایم سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ ہم نے قوم کی خاطر سرکاری عہدوں اور مراعات کو چھوڑ کر پی ایس پی بنائی ہے۔ اگر کراچی اور حیدرآباد کا مینڈیٹ پی ایس پی کے پاس ہوتا تو اب تک ناصرف کراچی حیدرآباد کی درست مردم شماری ہوچکی ہوتی، کوٹہ سسٹم ختم ہوچکا ہوتا بلکہ جسکو بھی وفاق میں حکومت کرنی یا برقرار رکھنی ہوتی وہ ہماری تجویز کردہ تین آئینی ترامیم کروا کر ایک مستحکم، خود مختار اور متحرک بلدیاتی نظام نافذ کرچکا ہوتا۔