کرائم منسٹر تفتیشی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں‘حلیم عادل

310

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جاتے جاتے ملکی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے افسران سے غیرقانونی کام لینے کے لیے نوازا جارہا ہے کرائم منسٹر تفتیشی اداروں میں مداخلت کر رہے ہیں سپریم کورٹ کا اس معاملے پر سوموٹو نوٹس خوش آئند ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی شرکت انقلاب کی شروعات ہے پاکستان کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے وکلا سمیت ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد امپورٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے چکے ہیں۔ کرائم منسٹر قوم سے معافی مانگیں اور اپنی شکست تعلیم کر کے فوری الیکشن کروائیں ۔