جاگیرداروں‘وڈیروں‘سرمایہ داروںنے ملک تباہ کردیا‘اسامہ رضی

161
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی کورنگی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (پ ر)پاکستان کو جاگیر داروں وڈیروں اور سرمایہ دارو ں نے لوٹ کر تباہ کر دیا ہے پاکستان کے قیام کو 70سال کا عرصہ ہوچکا ہے اور یہاں کے لوگ پانی اور بجلی کی بنیادی ضرورت کو ترس رہے ہیں ۔جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے آنے والے بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی ہی کامیاب ہوگی اور جماعت اسلامی ایک بار پھر کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائے گی یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی حلقہ کورنگی کے ایریا کے تحت ڈبل روم کورنگی میں عید ملن پارٹی سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان، ناظم علاقہ لانڈھی غربی حسیب احمد خان،سابق یوسی چیئرمین نادر علی خا ن لودھی ،نامزد وائس چیئرمین حماد حیدراور وارڈ کونسلر کے امیدوار اور ناظم حلقہ سید حارث احمد ے بھی خطاب کیا۔جبکہ عید ملن پارٹی میں جے آئی یوتھ کے تحت منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے کہا کہ نااہل حکمرانو نے کراچی کی آبادیوں کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا ہے ۔کراچی کا پانی کراچی کے لوگوں کو ہی فروخت کیا جاتا ہے ۔