پنجاب بھر میں1059 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق 1114 زخمی ہوئے 

226

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1059 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 09 افرادجاں بحق جبکہ 1114 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ 458 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  530ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 44 مسافر 476 اور117 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 274 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 284 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں 93 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ 76 حادثات میں 75 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل 1123 متاثرین میں 910 مرد اور 213 خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں 218 فراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 523 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 382 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 931 موٹر سائیکلز، 80 آٹو رکشے 116 موٹر کاریں، 34 وین 07 مسافر بسیں، 31 ٹرک اور 123 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں ۔