پاکستان ہاکی ٹیم ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2022 میں شرکت کیلئے جکارتہ روانہ

363

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2022میں شرکت کیلئے جکارتہ،انڈونیشیا روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے روانہ ہوئی،ایشیا ہاکی کپ کا آغاز 23مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا،پاکستان اپنا پہلا میچ 23مئی کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ,انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 23مئی تا 1جون کو شروع ہونے والے ہیرو ایشیا کپ 22 کیلئے 20رکنی قومی ہاکی ٹیم رات 3:50بجے روانہ ہوئی،ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد،فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔

ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا۔پول اے میں انڈیا ،جاپان،پاکستان ،انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ٹیم کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔