کراچی میں سیریل بم دھماکے ، کراچی پولیس چیف کا اہم حکمنامہ جاری

241

کراچی: پولیس چیف نے کراچی میں سیریل بم دھماکوں کے حوالے سے افسران کو اہم حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ وقوعہ کا تحفظ اور اس کی حفاظت کی جائے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیریل بم دھماکوں کے حوالے سے کراچی پولیس چیف نے پولیس افسران کو اہم حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، کرائم سین کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔

کراچی پولیس چیف نے کہاکہ کرائم سین کو عوام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور اہم شواہد کو تباہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔خط کراچی کے تمام ضلعی افسران کو بھیج دیا گیا، جس میں حکم دیا کہ وقوعہ کا تحفظ، اس کی حفاظت کی جائے، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل، میڈیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کا انتظام ضلعی ایس ایس پیز کے پاس ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے ایس ایس پی کی ذمہ داری ہے کہ کرائم سین یونٹس کی ٹیموں کو شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین پر بلائیں، ناکامی کی صورت میں انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔دہشت گردی کے واقعات میں ایس ایس پی کرائم سین یونٹ بغیر کسی تاخیر کرائم سین کا دورہ کرے گی۔