بجلی کا شارٹ فال:  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا 

293

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ ہے۔

بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔ ہوا سے ایک ہزار260 میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے۔

بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 153 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 251 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد، موسیٰ کالونی، ناظم آباد، پاپوش نگر سرجانی ٹائون، یوسف گوٹھ، صدیق گوٹھ ،بلدیہ، سائٹ ایریا اور کیماڑی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔مستثنیٰ علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائنز ایریا ،سولجر بازار، گارڈن ،رنچھوڑ لائن ، کھارا در سمیت متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ۔