کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی شہریوں سے اپیل

235

 کراچی: کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔ کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے ایس ایچ اوز نے پیدل گشت کرکے میگا فون پر اعلان کیے اور شہریوں سے کسی بھی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل یا پارسل دیکھ کر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک اہلکارمسلح ہوگا۔

ایڈیشنل ائی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہننے کی ہدایت کی۔