پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات تک سی پیک سے مکمل استفادہ نہیں کر سکتا،ویلتھ پاک

223

اسلام آباد:پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات تک سی پیک سے مکمل استفادہ نہیں کر سکتا،افراط زر اور درآمدی بل میں نمایاں اضافہ سے روپے کو نقصان پہنچا ،عوام کی قوت خرید کم، معاشی شرح نمو 4فیصد تک رہنے کا امکان۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جب تک کہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات نہیں کی جاتیں سی پیک کے مکمل فوائد حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی تا دسمبر 2021 تک معاشی سرگرمیوں نے اپنی رفتار برقرار رکھی۔ اس دوران اشیا کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں افراط زر اور درآمدی بل میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان تمام واقعات کی وجہ سے روپے کو نقصان پہنچا ہے، لیبر مارکیٹ کی مضبوطی اور معاشی بحالی کے نتیجے میں، نچلی درمیانی آمدنی والے کی طبقے کی غربت کی پیمائش 3.20 ڈالریومیہ 37 فیصد سے گر کر مالی سال 21 میں 34 فیصد رہ گئی۔دوسری جانب خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لوگوں کی قوت خرید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس سے غریب اور کمزور گھرانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے بجٹ کا بڑا حصہ ان مصنوعات پر خرچ کرتے ہیں۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو مالی سال 22 اور مالی سال 23 میں بالترتیب 4.3 فیصد اور 4.0 فیصد تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے بعد اگر مالیاتی استحکام اور میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کے لیے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں تیزی سے مکمل ہو جاتی ہیں اور عالمی افراط زر کا دبا وکم ہو جاتا ہے، تو مالی سال 24 میں اقتصادی ترقی کے 4.2 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔

پاکستان کی معاشی بحالی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک معاشی مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اس اقتصادی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے معیشت کی دیرینہ کمزوریوں کو دور کرنے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری، برآمدات اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ سی پیک سے مثالی نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو اصلاحات کرنا ہوں گی۔ خصوصی اقتصادی زونز کو شہری اور صنعتی ترقی کے عمل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک مقامی اقتصادی اکائی کے طور پر مکمل طور پر استعمال کیا جانا چاہیے ۔ ایک اقتصادی راہداری تب تک پروان چڑھتی ہے جب تک یہ نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کسی خطے کی فطری اقتصادی صلاحیت کو استعمال کرتی ہے۔

جغرافیائی خطہ کو ایک قابل ضمانت موجودہ اور مستقبل کی اقتصادی صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے اور اسے ترجیح دی جائے۔ یہ مکمل اقتصادی اور تکنیکی مطالعہ پر مبنی ہے تاکہ اقتصادی امکانات کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جا سکے اور تجارتی امکانات، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات، اور پالیسی اور ریگولیٹری تقاضوں کو پیدا کرنے کے لیے قلیل وسائل کو موثر طریقے سے مختص کرنے کے طریقے اپنائے جائیں۔ پاکستان کو سستی اور قابل بھروسہ عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم، پانی کی فراہمی اورصفائی ستھرائی کی سہولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، تعلیم اور مہارت کی ترقی شامل ہیں۔

وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے فرائض اور ذمہ داریوں کو آسان بنایا جانا چاہیے، اور آمدنی کی پیداوار میں گورننس کی عدم مساوات کو دور کیا جانا چاہیے۔ اس سے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی ضروری عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپنانے سے بجٹ کی کمی کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔