سپریم کورٹ شہزاداکبرکےخلاف بھی ایک سوموٹونوٹس لے، مریم صفدر

270

گودھرا : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ شہزاداکبرکےخلاف بھی ایک سوموٹونوٹس لیناچاہیے، سپریم کورٹ ایک شخص کی خاطر ترازو کے پلڑے کو جھکنے نہ دے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ بشیرمیمن کےالزامات پربھی نوٹس لے، سپریم کورٹ کوپہلےبرابھلاکہا،ازخودنوٹس کےبعدعمران خان نےشادیانےبجائے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان  کی حکومت گراکراس کے12سالہ پلان کوفیل کردیا، مہنگائی کاطوفان لانےسےحکومت چھوڑنابہترہے،عمران خان  اب آپ  کچھ بھی کروآپ کاکھیل ختم ہوگیا،ہم نےحکومت میں آکرعمران خان کےپلان کوفیل کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیےحکومت میں آئےکیونکہ عمران خان اگلےالیکشن پربھی ڈاکہ ڈالناچاہتاتھا، اگرحکومت کوپیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑےتواس کےذمہ دارعمران خان  ہیں،آج اگرڈالرآسمان پراورمعیشت وینٹی لیٹرپرہےتواس کےذمہ دارعمران خان ہیں۔