عمران خان فوج کو تقسیم کرنے کی سازش سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، وزیراعلیٰ پنجاب

302
divide army

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ سیاسی انتشار عروج پر ہے پاکستان کے دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں ایسے میں بھی عمران خان فوج کو تقسیم کرنے کی سازش سے پیچھے نہیں ہٹ رہا

پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ بیان کہ میرے لانگ مارچ کے اندر فوج کے خاندان شامل ہوں گے انتہائی سنگین ہے جس کا اداروں کونوٹس لینا چاہیے ،جب معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ، سیاسی انتشار عروج پر ہے پاکستان کے دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں ایسے میں بھی عمران خان فوج کو تقسیم کرنے کی سازش سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ، یہ ملک کے ساتھ کرنا کیا چاہتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس کے بہروپیا پن کے پیچھے نہ جائیں ، یہ شعبدہ بازی کر رہا ہے اسی وجہ سے ڈالر آج 200روپے پر پہنچا ہے ،عمران نیازی کو پتہ ہے مجھے چوریوں کا حساب دینا پڑے گا،اے ٹی ایمز کو جوپالا ہے ،توشہ خانے میں جوڈاکہ مارا ہے ،فارن فنڈنگ کیس ہے اس میں میرے خلاف کارروائی ہو گی تو میرا انجام کیا ہوگا،ڈرا ہوا آدمی ہے اس لئے یہ حرکتیں کر رہا ہے ،ملک کو درپیش پہاڑ جیسے چیلنجز کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔