عمران خان نے  خود تسلیم کر لیا  بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے،  شیری رحمان

198

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر و وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب خود تسلیم کر لیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے،مہنگائی 4 سے 13 فیصد اور ترقی کی شرح کو منفی پر لے کر جانے والے جلسوں میں اب معیشت پر لیکچر دے رہے، شیری رحمان  نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی تھیلہ 1100 اور چینی فی کلو 90 روپے پر چھوڑنے والے کہتے ہیں۔

ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے،1 کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا،حکومت میں عمران خان کہتے تھے مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، اب کہتے ہیں مجھے نکال کر میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ آپ نے کام کیا ہوتا تو حکومت میں رہتے ہوئے اپنے حلقوں میں جانے سے نا ڈرتے، آپ اور آپ کی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا حساب عوام آپ سے انتخابات میں لینگے،جلسے کرکے اور بیانیہ بنا کر عمران خان اپنی پیدا کئے بحرانوں کو چھپا نہیں سکتے۔