الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گے، عمران خان

466
open hearing

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اس حکومت کے خلاف ہونے والے ہمارے آزادی مارچ میں اتنے لوگ شرکت کریں گے جتنے لوگوں نے نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ برصغیر کی تاریخ میں کبھی کسی مارچ میں شرکت نہیں کی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس آزادی میں ہمیں باہر سے ڈکٹیشن دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا، روس سے گندم نہیں لینی، دوسری آزادی وہ ہوتی ہے جس میں وہ ملک اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے آزادانہ فیصلے کرتا ہے، اس آزادی میں دوسرے لوگوں کے مفادات کے لیے اپنے لوگوں کو قربان نہیں کیا جاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے، ہم صاف شفاف الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی، اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔