دس دن یہ سرکس اور رہا تو یہ لوگ ملک ڈبو دیں گے، شہباز گل

217

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ دس دن یہ سرکس اور رہا تو یہ لوگ ملک ڈبو دیں گے۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلاول امریکہ میں رسوا ہوئے، ڈالر 206 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوڈ شیڈنگ کر کے ڈالر بچا رہے ہیں اور دوسری طرف وزیراعظم ہاس کا سویمنگ پول کی تزین آرائش پر 7 کروڑ خرچہ کیا گیا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ من پسند بیوروکریٹس کو الیکشن مینج کرنے کے لئے راتوں رات ترقی دی گئی، غیر آئینی وزیراعلی پنجاب کومنتخب کیا گیا، دس دن یہ سرکس اور رہا تو یہ لوگ ملک ڈبو دیں گے۔