سندھ بھر میںکل سے سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے

314

کراچی: صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرنچائز صوبہ سندھ  کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو آج(جمعہ)20مئی صبح 8 بجے سے پیر 23 مئی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 22 مئی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے  کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔