وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد پر خاموشی توڑ دی

209

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتمادپر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ کسی ممبر کو شکایت ہے تو بات کرے بجٹ کے دن ہیں انہوں نے بجٹ کو نشانہ بناکر تحریک جمع کرائی ہے ،تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ پیار اور محبت سے کریں گے تحریک ناکام ہو یا کامیاب مجھے فرق نہیں پڑتا، ڈیرہ بگٹی میں افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی ،قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ودیگر بھی موجود تھے ۔سیف ہائوسز کاپتہ نہیں البتہ اگر کوئی تحریک آتی ہے تو انہیں طاقت کے ساتھ نہیں کچلاجاناچاہیے بلکہ پیار ومحبت سے اس کامقابلہ کرناچاہیے میں اپنے تمام ساتھیوں کا جو ساتھ دیںگے شکریہ ادا کرینگے ،ہم طاقت کی بجائے پیار ومحبت سے چیزوں کو آگے لیکر جائیںگے ہم ایک ساتھ ہیں تحریک کامیاب ہوتی ہے یا ناکام لیکن ہم ساتھ رہیںگے ،جام کمال کی اپنی رائے ہیں ،حال ہی میں حکومت تبدیل ہوئی ہے اس لئے شروع کے دن سخت ہوتے ہیں بہت سی مشکلات ہوتی ہے سابق حکومت کو دیکھا جاتا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی ایک جماعت ہے ہم سب کو اکھٹے کرینگے ،سردار یار محمد رند بڑے ہیں ان کا احترام کرتے ہیںایک دوسرے کے ساتھ سلام دعا الگ ہے سیاسی سرگرمیاں ہر کسی کا حق ہے ہار جیت ہماری کتاب میں نہیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ گل مل جائیںگے ،انہوںنے کہاکہ ہماری چیزیں روزمرہ کی طرح چل رہی ہے جن جماعتوں نے ساتھ دیا ان کے شکر گزار ہیں ڈیرہ بگٹی کی حالت پر افسوس ہے وہاں کمپنیاں کام کررہی ہے حکومت نے کیوں توجہ نہیں دی ہمارافرض تھا کہ کام کرتے لیکن اس حوالے سے کام کررہے ہیں اپنی کوتاہیاں اور کمپنیوں کی موجودگی کے باوجود اس چھوٹے سے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا ،جب کراسز آتی ہے تو پوری دنیا کی توجہ اسی طرف ہوجاتی ہے ٹینکرز کے ذریعے پانی کامسئلہ کافی حل کر لیا گیا ہے۔

مستقبل میں وہاں پانی کی اسکیمات دئیے جائیںگے ،پروسس کو آسان بنائیںگے تاکہ جلد سے جلد کام مکمل ہوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔بلوچستان کی چیزیں اپنی نوعیت کی ہے یہاں کے لوگوں کے ساتھ مل کر روایات کے مطابق سیاست کی جائیں ،وفاق میں باپ پارٹی نے سپورٹ کیا میں بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی لیڈر ہوں میں بحیثیت وزیراعلیٰ اور ایم پی اے باپ پارٹی کا حصہ ہوں ۔تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے،بجٹ کے دن ہیں،تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے،جام کمال کے گروپ کی اپنی سوچ ہے،انہوں نے بجٹ کو نشانہ بنا کر تحریک جمع کرائی۔