یونیڈو کا یورپی یونین اور حکومت سندھ کیساتھ مل کر پائیدار پروگرام کا آغاز

200
یونیڈو،یورپی یونین اور حکومت سندھ کے پائیدار پروگرام سے مقررین خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( یونیڈو ) نے یورپی یونین اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر پائیدار پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد غربت میں کمی اور صوبہ سندھ کی دیہی برادریوں کی معاش کو بہتر بنانا ہے۔اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں پروگرام کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیصل احمد عقیلی پاکستان میں یورپی یونین کے ہیڈ آف کو آپریشن Mr. Ovidiu Mic، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرMr. Julien Harneis، محترمہ نادیہ آفتاب ، مسٹر سٹیفن لینگریل ، مسٹر سٹیفن کیسر، جی محی الدین عاصم اور دیگر سرکاری اور نجی شعبوں سے وابستہ نمائندے شریک تھے۔فیصل احمد عقیلی نے اس موقع پر کہا کہ پائیدارایک اہم پروگرام ہے اور توقع ہے کہ یہ سندھ غربت میں کمی کی حکمت عملی کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیڈو کے کنٹی نمائندہ نادیہ آفتاب نے پائیدار پروگرام اور اس کے مقاصد کا تعارف کرایا اور غربت میں کمی اور اقتصادی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایجنسیوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ Ovidiu Mic نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے لیے ایک اہم ملک ہے اور یورپی یونین سندھ کے دیہی علاقوں میں بنیادی سطح پر غربت کے حل میں حکومت سندھ کی مدد کرنے کے لیے پائیدار پروگرام کی مالی اعانت کرنے پر خوش ہے۔ جولین ہارنیس نے پائیدار غربت میں کمی کے لیے خاص طور پر خواتین کی شمولیت کی اہمیت کو بیان کیا ۔ا سٹیفن کیسر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پائیدار پروگرام کے لیے یونیڈو سب سے اہم عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔، اس ورکشاپ کا مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا اور اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز، ان پٹ اور سفارشات کو بروقت شامل کرکے پائیدار کے نفاذ کی حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے۔