پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، افواج پاکستان پر فخر ہے، شیخ عمر ریحان

367

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، حکومت ملکی مفادات اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کرے۔ پاک فوج کے جوان ہماری حفاظت کے لیے سرحدوں پر دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ہر محب وطن فرد، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر ملک ہوگا توہم ہوں گے، اور اس کے بعد ہی سیاست اور دیگر امور انجام دیے جاسکیں گے، اس لیے ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کو سیاست سے دور رکھاجائے۔یہ بات کاٹی اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین، کائٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیرچھایا، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، خالد تواب و دیگر نے کاٹی کے سابق صدر شیخ عمر ریحان کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت مہمان خصوصی تھے، جبکہ سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ بریگیڈیئر شبیر خان، سی سی پی او کراچی اے ڈی آئی جی سندھ غلام نبی میمن، فرحان الرحمان، سلیم الزماں سمیت تاجر و صنعتکار برادری نے بھرپور شرکت کی۔