حکومت ایک ماہ بعد ہی منہ کے بل گرجائیگی،علی پلھہ ایڈووکیٹ

281

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف ٹنڈوالٰہیار کے سینئر رہنما ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سندھ ایڈووکیٹ علی پلھ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 13 جماعتی حکومت ایک مہینے کے اندر منہ کے بل آگری ہے کیونکہ 22 کروڑ عوام نااہل حکمرانوں کی حرکات کا معائنہ کررہے ہیں حالت یہ ہے کہ ڈالر آسمان کو چھو رہا ہے اور پاکستانی روپیہ زمین بوس ہوگیا ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی وزرا نہ دفاتر میں بیٹھ رہے ہیں اور نہ ہی عوام میں جانے کو تیا رہیں اب فوری طورپر اس حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں نئی حکومت تشکیل پاسکے اور صورتحال بہتر سے بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ساری تباہی کی ذمے دار پیپلز پارٹی کی قیادت ہے وہ بیرونی ملک پیسے پر پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کو مصنوعی طریقے سے ہٹاکر عوام کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کردیا ہے وفاقی وزیر توانائی کہتے ہیں ملک میں کہیں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے جبکہ ہر شہری لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے تنگ آچکا ہے صنعتیں کاروبار تجارت ٹھپ ہو کررہ گیا ہے کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں بہتری کی کوئی صورتحال نظر آرہی ہو اب ہر شخص یہ کہنے پر مجبور ہوگیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سری لنکا کی صورتحال دیکھ کر اس خوف میں مبتلا ہیں کہ ان نااہل اور بدعنوان حکمران زیادہ دن رہے تو پاکستانیوں کی بھی یہ ہی صورتحال ہوجائے گی۔