عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ نظام کو بدل دیں ،اصلاح الدین شیخ

330

سکھر(نمائندہ جسارت) جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے عوام کو ووٹ کی طاقت سے کرپٹ نظام کو بدلنا ہوگا تاکہ انکے بنیادی و بلدیاتی مسائل ہوسکے،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل کرپٹ سیاستدانوں اور منتخب نمائندگان کی کرپشن لوٹ مار کے باعث ملک قرضوں کی دلدل میں ڈوب گیا ہے جب کہ کرپٹ سیاستدان افسران اور بیورو کریٹس ارب اور کھرب پتی بن گئے اور عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں ایماندار و مخلص قیادت کو منتخب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور نوجوان قیادت سمیت عوامی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جونا گڑھ یونائٹیڈ جماعت سکھر کے بانی و چیئرمین حاجی لاوار خان ،صدر جلال الدین بھٹی ،جنرل سیکریٹری حاجی ظہیر احمد ،حاجی سہیل احمد،عبدالقیوم خان،سکندر ملک،ریاض ملک،اشفاق ملک ،عبدالصمد میمن و دیگر سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ۔