میرپورخاص، زہریلی لسی پینے سے 2خواتین سمیت 7افراد بے ہوش

415

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تعلقہ سندھڑی کے گائوں میں زہریلی لسی پینے سے 2خواتین سمیت 7 افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا ۔ تعلقہ سندھڑی کے گائوں آتنا موری کے رہائشی چندر بھیل ،راجو بھیل، سمجھو بھیل ، شریمتی وجنی بھیل ، شریمتی کیسری بھیل اور چندن بھیل زہریلی لسی پینے سے بے ہوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال لایا گیا جہاں یہ افراد زیر علاج ہیں معلوم ہوا ہے کہ لسی میں چھپکلی گر گئی تھی جس کی وجہ سے لسی زہریلی ہو گئی تھی ۔