خاکروب جاوید مسیح کی ہلاکت قابل مذمت ہے ،شیخ محمد انور

309

سکھر (نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے خانپور ریلوے اسٹیشن پر خاکروب جاوید مسیح کمپلین لگاتے ہوئے ا بفر کی زد میں آکر ہلاک ہونے پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جب نان ٹیکنیکل ملازمین سے ٹیکنیکل پوسٹوں پر کام لیا جائے گا تو اسی طرح کے افسوسناک نتائج نکلتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جاوید مسیح کے اہل خانہ کو فوری طور پر پی اپم پیکیج اور گریجویٹی سمیت تمام واجبات ادا کیے جائیں اور ٹیکنیکل پوسٹوں کو فی الفور بھرتی کیا جائے۔یاد رہے کہ انصاف حکومت نے ریلوے میں ایک بھی ملازم کو بھرتی نہیں کیا جس کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں اور سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت اس حادثات کے ذمے داروں کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہیے۔علاوہ ازیں خیر محمد تنیو نے انجینئرنگ سرکل چیئرمین اختر علی عباسی مختار احمد ، ارشد علی جہانگیر عرفان علی اور خان پور زون کے عہدیداران کے ساتھ خان پور ضلع رحیم یار خان میں جاوید مسیح کے انتقال پر ان کے آبائی گاؤں میں ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے ایسے حادثات کے روک تھام کیلیے مؤثر انتظامات اٹھائے جائیں، انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔مزید برآں پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ، سراج احمد لاشاری پڈعیدن زون کے جنرل سیکرٹری علی حسن خاصخیلی کے ہمراہ انڈر آئی ڈبیلو پی شہداپور گینگ میٹ بلاول بھگیو کے آبائی گاؤں پہنچ کر ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا اور دعا مغفرت کی، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین،