ٹنڈوجام ،شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں میٹرک کے امتحانات شروع

231

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں شیدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات شروع طالب علم کو شدید مشکلات کا سامنا بہت سے سینٹروں پر ٹھنڈے پانی کی بھی سہولت موجود نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دوسال کے بعد کورونا کے بعد اس دفعہ مکمل امتحانات ہو رہے ہیں لیکن شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امتحانات دینے والوں کو برا حال ہے حکومت سندھ نے اسکول کو سولر سسٹم دینے کا پروگرام بنایا تھا اور ذرائع کے مطابق اس کے لیے رقم بھی رکھی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اسکولوں کو سولر سسٹم فراہم نہیں کیا گیا اس وقت انتہائی مشکلات حالات میں طالب علم امتحانات دینے میں مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بہت سے سینٹروں پر ٹھنڈے پانی کی بھی سہولت میسر نہیں ٹنڈوجام کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے تاکہ طالب علم اس شدید ترین لوڈشیڈنگ میں سکون سے امتحانات دے سکیں اور اپنی تعلیم جاری رکھ سیکں اور جو طلبہ امتحانات سے فارغ ہو چکے ہیں ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیا جائے تاکہ اس شدید گرمی میں طالب اپنے گھروں میں شید ید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچ سکیں۔