امتحانی مراکز پر چھاپے چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے دورے

257

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوسرے روز صبح میں نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی اور جنرل گروپ کے جنرل میتھ میٹکس اور شام میں دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے ریاضی اور جنرل گروپ کے جنرل میتھ میٹکس کے پرچے لیے گیے جس میں ثانوی واعلیٰ ثانویں تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری کی خصوصی ہدایات پر ویجیلینس ٹیموں کے امتحانی مراکز پر چھاپے چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میرپورخاص کا دورہ کیا اس دوران طلبہ نے سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی اور تمام طلبا نے یک زبان ہو کر چیئرمین تعلیمی بورڈ سے التجا کی کہ دورانِ امتحان بجلی بند نہ کی جائے اور ہماری یہ شکایت حکام اعلیٰ تک پہنچائی جائے سیکرٹری بورڈ محمد انیس الدین صدیقی نے دیگر افسران کے ہمراہ ضلع میرپورخاص کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ان کو امتحان مراکز پر مامور عملے کو نقل کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔ ناظم امتحانات غلام احمد آرائیں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میرپورخاص کے اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس دوران (8)اُمیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ ا، چیئرمین تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد محمد فاروق حسن نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں میرپورخاص، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے بنائی گئی ٹیموں نے مذکورہ اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔